

Loading content...
اس پروگرام کے مطابق سب تعلق داروں کو بلایا گیا جن میں ابولہب بھی شامل تھا، ان سب کو کھانا کھلایا گیا، اس کے بعد سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے اپنی گفتگو کا آغاز فرمایا اور یہ بتایا کہ ہم اپنے نور نظر کے عقد کا ارادہ رکھتے ہیں، اس وقت سارے چچائوں نے کہا کہ ہمارے بابا پاک جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام ہمارے سامنے انہیں اپنا سردار کہہ کر پکارتے تھے، جب یہ ان کے سردار ہیں تو پھر ہمارے سارے قبیلہ کے سردار بھی یہی ہیں، اس لئے ہمارے گھروں میں سے جس کے گھر یہ عقد کرنا پسند کریں یہ اس گھر کی خوش نصیبی ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار