

Loading content...
یہ گفتگو جاری تھی کہ اچانک جناب سرو رکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر پاک میں داخل ہوئے، سب چچائوں کی نگاہیں بے ساختہ جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رُخ انور کی طرف اُٹھیں، چہرۂ مبارک پر مسرت کے آثا ر نظر آئے، سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے لعل کے چہرہ پر لامتناہی مسرت کے آثا ر دیکھ کر مسکرا کر فرمایا کہ آپ اِس وقت شاید جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے محل سے آرہے ہیں، فرمایا جی ہاں، آپ نے فرمایا چچا جان! ہم نے آپ کے ساتھ ایک بات کرنا ہے، انہوں نے فرمایا بیٹا پھر رکاوٹ کس چیز کی ہے ضرور کریں، آپؐ نے اپنے پالنے والے مربی والد جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کے قریب آ کر فرمایا کہ اب اللہ جل جلالہ کے فیصلے کے اظہار کا وقت قریب ہے، آپ سردارِ عرب خویلدکے گھر تشریف لے جائیں تاکہ رسوماتی فرائض پورے کئے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار