

Loading content...
قصر اخضر میں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا اپنے چچا کے ساتھ مشور ہ کر رہی تھیں تو ادھر قصر نبوت والوہیت میں بھی ایک میٹنگ ہورہی تھی، یہاں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سارا خاندان جمع تھا، بیضة البلدجناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام پورے خاندان کے اکابربن کے ساتھ مشور ہ کرنے میں مصروف تھے، سب کے سامنے بیضة البلد جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے میٹنگ کا مقصد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ جانتے ہیں ہمارے سردار بھائی کا ایک لخت جگر ہے جو بچپن میں یتیم ہوگیا، ہم نے اس یتیم لعل کو اپنا بیٹا بنا کر پالا ہے اور یہ ہمیں اپنی ساری اولاد سے زیادہ پیارے ہیں، اب ہم ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ایک رشتہ آیا بھی ہے اور ایک قبیلہ کے رئیس نے ہمیں آفر دی ہے کہ اگر ہم اپنے اس لعل کی کنیز ی کیلئے ان کی دختر کا رشتہ قبول کرلیں تو وہ ہمیں سونے اور چاندی کے لدے ہوئے دو اونٹ پیش کریں گے اب آپ کا مشور ہ کیا ہے؟ مگر یہ یاد رہے کہ ہم نے اپنے یتیم لعل کی شادی اس طرح کرنا ہے کہ ہمارا مرحوم بھائی یعنی شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابا پاک اوراماں پاک صلواة اللہ علیہا بھی آکر دیکھیں کہ ہم نے ان کے لعل کی کیسے دھوم دھام کے ساتھ شادی کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار