

Loading content...
ان کی پاکیزگی اور نظافت کا عرش ایسا دِلنواز ہے کہ جب کوئی نگاہ جم جائے تو اس میں نصب ہوجاتی ہے، جب کسی راستہ پر قدم رکھتے ہیں تو ہر ذرہ نعلین کو چوم کر فخر محسوس کرتا ہے، ان کی زلفوں کی سیاہی سیاہ رات میں سیاہ رنگ کے گھوڑے سے زیادہ سیاہ ہے، ان کے رُخساروں کی چمک زہرہ ومشتری پر طنزکرتی ہے، ان کے یاقوتی ہونٹ لعل بدخشاں کو سرخی کی بھیک عطا فرماتے ہیں، ان کی خوشبو ئے بدن گلیوں میں گردش کرے تو مشک اذفر شرم سے منہ چھپا کرگزرتی ہے، جب مصروفِ کلام ہوتے ہیں تو ایک ایک لفظ کانوں میں شہدوشکر گھول کر شیر ینی کی نعتیں یاد کرواتا ہے، سچ پوچھیں تو ہم ان کے ساتھ ازل سے عشق کرتے ہیں اور اب تک یہ بات ہم نے آپ کے سامنے ظاہر نہیں کی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار