

Loading content...
جناب سیدہ ملیکة العر ب صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بھائی ہم نے توکہا تھا کہ جیسے آپ نے ان کی تعریف کی ہے جیسے ان کے فضائل بیان کئے ہیں اسی طرح ان کے نعوذباللہ کچھ عیب بھی بیان کریں مگر آپ ان کے فضائل ہی بیان کرتے جا رہے ہیں، جناب ورقہ بن نوفل عرض کرنے لگے کہ اے شہزادی عدن! مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی تخلیق بھی حسن ازل کے مان اور بڑائی کے ساتھ ہوئی ہے، ان کا حسب ونسب عظمتوں کا سر بلند پہاڑ ہے، ان کی سیرتِ حسنہ ساری کائنات کیلئے حسن سیرت کی پیغمبر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار