

Loading content...
اے شہزادی عرب! اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رُخ انور لاکھوں چودھویں کے چاندوں سے زیادہ روشن ہے، ان کی جبین مبین زہرہ ومشتری سے زیادہ درخشاں ہے، ان کے گوشۂ چشم کی ایک جنبش پر لاکھوں حوران جنت فدا ہو جائیں ان کی گفتگو کی شیر ینی سے شہد اور شکر مٹھاس حاصل کرتی ہیں، ان کے جسم کی خوشبو سے مشک اور عنبر مہکنے کا درس حاصل کرتے ہیں، ان کی رفتار سے پونم کاچاند اپنے کمال کی طرف سفر کرنے کا ہنر سیکھتا ہے، سچ پوچھیں تو وہ نورانیت کے خدائے واحد ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار