

Loading content...
پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا اے ابن عم آپ نے ان کے نام اور معزز ہونا تو بیان کیا ہے مگر ان کے عیب تو ذرا بیان فرمائیں ورقہ بن نوفل نے مسکر ا کر کہا شیبہ بن ربیع انتہائی بدگمان اور بدطینت شخص تھا، عتبہ بن ربیع ملعون بوڑھا کھوسٹ تھا، ابوجہل کنجوس مکھی چوس کریہہ النفس اورمکروہ شکل کا مالک تھا، صلت ابن سیاب عورتوں سے شادیاں رچانے کا شوقین اورچند ایام کے بعد طلاق دینے کا عادی مجرم تھا … جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بھائی جان ان کے علاوہ ایک رشتہ آنے والا ہے ہم نے اس کیلئے آپ سے مشورہ کرنا تھا انہوں نے عرض کیا وہ کون سا رشتہ ہے؟ عرض کیا سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا بھی عنقریب آ پ کے درپر آنے والے ہیں، ان کے بارے میں سوچ لیں، جناب ورقہ سوچنے لگے، اس وقت جناب سیدہ ملیکة العر ب صلواة اللہ علیہا نے ان کی سوچ کے تار توڑ کر فرمایا بھائی جان! ان کے بارے میں بھی کوئی رائے دیں، آپ نے دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی تو رائے دی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار