

Loading content...
جس وقت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محل سرا سے واپس تشریف لے گئے توجناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے سوچا کہ ہم نے شہنشاہ معظم کو عرض توکر دیا ہے کہ آپ اپنے بزرگوں کو ہمارے گھر بھیج دیں مگر ہم نے اپنے ظاہری سرپرستوں میں سے کسی کو اپنی رضا سے آگاہ نہیں کیا، ممکن ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مشورہ کئے بغیر ہی انکار کردیں، اس لئے ضروری ہے کہ کسی سرپرست کو اپنا راز دار بنایا جائے، انہوں نے اپنے دل میں سوچا کہ جناب ورقہ بن نوفل شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان وعظمت سے آشنا ہیں اور ان کی معرفت بھی رکھتے ہیں اس لئے اُنہی کو راز دار بنانا چاہیے، اور وہ اس بات سے خوش بھی ہوں گے، یہ سوچ کر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنی ایک کنیز سے فرمایا کہ تم جاکر ہمارے چچازاد بھائی جناب ورقہ بن نوفل کو ہمارے پاس بلالائو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار