

Loading content...
اس وقت اللہ جل جلالہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آپ ہمیں ہر حال میں قبول ہیں، اس کے بعد نفیسہ بنت منیہ نے عر ض کیا کہ آقا آپ اپنے پاک چچائوں کو جناب عمروابن اسد کے پاس خواستگاری کیلئے بھیج دیں تاکہ یہ رسم پوری ہوجائے لیکن یہ یاد رہے کہ پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کے چچا شاید حق مہر بہت زیادہ طلب کریں تو آپ ان کی ہر بات قبول کرلینا، وہ حق مہر پاک شہزادی آپ کی طرف سے خود اپنے مال سے ادا فرمائیں گی… وہاں کچھ دیر تشریف رکھنے کے بعد سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس پاک گھر کی طرف روانہ ہوئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار