

Loading content...
فرمایا آج ہم نے تمہیں اسی مشورہ کیلئے بلایا ہے کہ عرش کاایک رشتہ موجود توہے مگر ہم اظہار نہیں کر سکتے، ہمارے سرپرست چچا ہیں یا چچا زاد بھائی ہے، بیٹیاں اپنی مائوں کے سامنے تو اظہار کرسکتی ہیںمگر گھر کے مردوں کے سامنے بات نہیں کرسکتیں، یہ سن کر بنت منیہ چونکی اور حیران ہو کر استفہامیہ انداز میں کہنے لگی کہ کیا واقعی؟ فرمایا ہاں، آپ کو آج ہم نے بلایا ہی اس لئے تھا کہ جو بات ہم اپنی زبان سے نہیں کہہ سکتے وہ کس کی زبان سے کریں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا یہ کام آپ ہی کریں گی، جب نفیسہ بنت منیہ پر ساری بات کھلی تو اس نے عرض کیا آپ خود بلا کر تنہائی میں اپنے مالک سے بات کرلیں فرمایا یہ مناسب نظر نہیں آتا دوسری طرف انہیں رشتوں کی آفرز (Offers) بھی آرہی ہیں، کہیں ہمیں دیر نہ ہوجائے، اب کیا کریں، تم مشورہ دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار