

Loading content...
دوران گفتگو بنت منیہ نے عرض کیا کہ اب آپ کا سن مبارک 24 سال کے قریب ہے، آپ نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں ہمیں کوئی بات نہیں بتائی، آخر آپ نے کیا سوچا ہوا ہے؟ … جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے کوئی بات نہیں کی، اس کے بعد اس نے عرض کیا کہ عرب میں جتنے شرفاء امراء اور رئیس زادے ہیں سب آپ کے آگے جھولی پھیلا چکے ہیں آپ نے ہر امیر ورئیس کو پائے حقارت کی ٹھوکر ماری ہے… کیا اس دنیا کاکوئی آدمی آپ کے قابل نہیں، کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ کیلئے عرش سے کوئی رشتہ آئے گا؟ عرب کے سارے شرفاء اور امراء تویہی ہیں جو ٹھکرائے جاچکے ہیں، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے رُخ انور پر شرم کی سرخی آگئی، فرمایا کہ فقط خیال نہیں بلکہ یقین ہے کہ ہمارا رشتہ عرش سے ہی آئے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار