

Loading content...
اسی طرح دن گزرتے رہے، ایک دن ایک کنیز نے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ خاندانِ بنی ہاشم میں جناب سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد کی بات چل رہی ہے اورایسے ایک آفر بھی آچکی ہے، اگلے دن کا سورج طلوع ہوا تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے ایک کنیز کو بھیج کراپنی بے تکلف ہم جولی نفیسہ بنت منیہ کو بلوایا، وہ فوراً آگئی، صدیقہ الکبریٰ صلواة اللہ علیہا اس کے ساتھ مشورہ کرنا چاہتی تھیں مگر شرم وحیا مانع ہوگیا، اس کے ساتھ کوئی گفتگو نہ فرمائی بلکہ بات کو چھپا لیا اور سابقہ معمول کے مطابق عام موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار