

Loading content...
جس وقت شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محل سرا کے اندر داخل ہوئے تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ اب آپ ہمارے قریب تشریف رکھیں، اب آپ کی ذات سے ہمارا کوئی پردہ نہیں رہا، آپ ہمارے مآلِ حیات ہیں، اس کے بعد کنیزوں کوفرمایا کہ درمیانی پردہ ہٹا دیں اور آبنوس کی وہ کرسی جو ہاتھی دانت اور موتیوں سے مزین ہے ہماری مسند کے قریب رکھیں، کرسی لائی گئی شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کرسی کو زینت بخشی، یہاں ان کے خورونوش کا انتظام کیا گیا، کچھ دیر یہاں تشریف فرماہونے کے بعد روانہ ہوئے تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ اب تو آپ کا حق زیارت ہم پر واجب ہوگیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار