

Loading content...
پروگرام اگلے دن کابنا کہ شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کویہاں آنے کا عرض کیا جائے گا، جس وقت اگلی صبح ہوئی تو جناب میسرہ قصر اخضر سے روانہ ہوئے اور شہنشاہ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے، اس وقت شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل فرمانے کے بعد نیا لباس موزوں فرما کر باہر تشریف لے آئے، جناب میسرہ انتظار میں تھے، انہوں نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور اس کے بعد عرض کیا کہ ہماری پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا آپ کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں، شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اقدس پر عمامہ موزوں فرمایا اورجناب میسرہ کے ہمراہ محل سرا کی طرف روانہ ہوئے، وہاں عمرو ابن اسد بھی جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے ساتھ منتظر تھے، سب نے اُٹھ کر استقبال کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار