

Loading content...
اس کے بعد جناب میسرہ کوفرمایا کہ آپ ان کے سارے معجزات اور واقعات ہمارے چچا جان کو سنائیں، جناب میسرہ نے ساری داستان اول سے آخر تک سنائی مگر روٹی والی بات غائب کرگئے، جس وقت عمروابن اسد نے ساری تفصیل سنی توکہا اے میسرہ آپ نے ہمارا شوقِ زیارت بڑھا دیا ہے، اب تو ان کی زیارت ہم پر واجب ہو گئی ہے، کوئی صورت نکالیں کہ ہمیں ان کی زیارت ہوجائے … یہ فرمانے کے بعد اپنی طرف سے ایک خلعت شاہی منگوا کر بطور پیشگی انعام جناب میسرہ کودی اور فرمایا یہ تمہارا انعام ہے ہمیں شہنشاہ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار