

Loading content...
مکہ مکرمہ کے ایک پہلو میں ایک عظیم الشان قصر ہے، جس کا نام قصر اخضر ہے، اس کی طرف ایک عظیم کارواں آرہا ہے، جس کے آگے آگے ناقہ پر جناب میسرہ سوار ہیں، یہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھر پہنچا کر اپنا سامانِ تجارت اور پورا منافع لے کر اپنی شہزادی صلواة اللہ علیہا کو مبارک دینے آرہے ہیں کہ ہمیں ایک ہی سال میں پورے چالیس سال کا منافع مل گیاہے، یہ ناقہ سے اترے، محل کے دروازہ پر غلاموں اورکنیزوں نے ان کااستقبال کیا، یہ سامان تجارت کا منافع اور نئی خریداری کی فہرست لے کر محل کے اندر داخل ہوئے، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے ان کو اپنے شاہی محل کے دروازہ پر خوش آمدید کہا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار