

Loading content...
ادھر پاک ہمشیرہ صلواة اللہ علیہا کو ایک کنیز نے اطلاع دی کہ آپ کے بھائی تو بڑی شان وشوکت کے ساتھ واپس آرہے ہیں، وہ ناقہ صہبا پر سوار ہیں، ناقہ مکہ کی گلیوں میں بڑی شان وشوکت سے چلتی آرہی ہے، کنیزیں اور غلام ان کے استقبال کیلئے دف اور ساز بجاتے ہوئے نغمہ سرا ہیں، وہ آپ کے گھر کی طرف روانہ ہیں، معلوم ہوتا ہے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارات آرہی ہے۔ ساری پاک پھوپھیاں صلواة اللہ علیہن استقبال کیلئے دروازہ پر آکھڑی ہوئیں انہوں نے نگاہ کی تو سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چچائوں کے درمیان ایسے نظر آتے تھے جیسے چودھویں کاچاند ستاروں کے درمیان ہو، پالنے والی مادرِ گرامی صلواة اللہ علیہا نے نظر اتاری، سب مستورات صلواة اللہ علیہن نے دعائیں دیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار