

Loading content...
مکہ کی گلیوں میں بھی یہ استقبال جاری رہا، جس وقت مکہ مکرمہ کے اندر داخل ہوئے تو سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر پاک پہلے تھا اورجناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کا قصراخضر آگے تھا، جس وقت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے محل سرا کے دروازہ پر پہنچے تو انہوں نے جناب میسرہ کوفرمایا کہ آپ اپنے سامان سمیت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے محل سرا کی طرف جائو ہم اپنے پاک گھر تشریف لے جاتے ہیں، وہاں ہماری حصہ کی بہن ہمارے استقبال کیلئے دروازہ پر کھڑی ہوں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار