

Loading content...
انہوں نے عرض کیا کہ آپ کی ذات ہی ہمارے لئے سارے مال اور پورے خاندان سے زیادہ عزیز ہے، آپ خیریت سے پہنچ گئے ہیں یہی سب سے بڑی خوشخبری ہے، اس کے بعد دریافت کیا کہ باقی قافلہ کہاں ہے؟ فرمایا کہ ہم اس کو حجفہ چھوڑ آئے ہیں، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ آپ ہمیں سب سے پہلے زیارت کرائیں سو آپ کی ذات نے یہ احسان بھی فرمادیا ہے، شہنشاہ معظم سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند منٹ وہاں قیام فرمایا، اس کے بعد فرمایا کہ اب ہم واپس قافلہ کی طرف جاتے ہیں … یہ فرما کر آپ واپس تشریف لے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار