

Loading content...
اللہ جل جلالہ کے حبیب ازل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے محل سرا کے دروازہ پر آکر ناقہ روکی اور دق الباب کیا، باقی تو کسی کو ہوش ہی نہیں آیا شہزادی عالمین صلواة اللہ علیہا جلدی سے محل کی چھت سے اتریں اورمحل کے اندر آکر شہنشاہ کی مسند آراستہ کی اور اس کے بعد اپنی مسندکے سامنے پردہ لٹکانے کا حکم دیا، پھر ایک کنیز کوفرمایا کہ اب شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اندر بلائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار