

Loading content...
انہوں نے عرض کیا اللہ کی قسم آپ بیدار ہیں … فرمایا پھر تم بھی ذرا ہمارے محل کے صدر دروازے کی طرف نگاہ کرو تمہیں بھی کچھ نظر آتا ہے… جب ان کوحکم فرمایا کہ تم بھی دیکھو تو اللہ جل جلالہ نے ان کے آنکھوں سے بھی حجابات اُٹھا دئیے، ان کو بھی ایک نور ساطع نظر آیا جو آسمان سے باتیں کررہا تھا مگر اس کے علاوہ کچھ نظر نہیں آیا، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنی ہم جولیوں سے فرمایا کہ تم کو شاید وہ کچھ نظر نہ آرہا ہو جو ہم دیکھ رہے ہیں، ہمارے سامنے جناب سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، جو ہماری ناقہ صہبا پر سوار ہیں، ان کے سر اطہر پر ایک عظیم نورانی قبہ ہے، جس کے چاروں اطراف حورانِ جنت کنیزوں کی طرح دوڑ رہی ہیں، اور غلمان سپاہی بن کر آرہے ہیں، جلالِ شاہی کے اظہار کیلئے ملائکہ کی صفیں آراستہ ہیں، کائنات کی ہر شئے ناقہ کے قدم قدم پر صلوات پڑھ رہی ہے، تمہیں تو یہ شاہی جاہ وجلال نظر نہ آرہا ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار