

Loading content...
اس وقت سب لڑکیوں کے ہمراہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا اپنے محل کی سقف پر آئیں، یہاں پہلے ہی سے کنیزوں نے مسندیں بچھا رکھی تھیں، کنیزیں جلدی جلدی سامانِ خوردونوش چھت پر پہنچانے میں مصروف تھیں، کوئی میوہ جات کے تھال اُٹھا کر لارہی تھی، اور کوئی پھلوں کی ٹوکریاں اُٹھا کر دوڑ رہی تھی، کنیزیں جلدی جلدی سامان چھت پر پہنچانے میں مصروف تھیں، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی ہم جولیاں مزے سے ہر چیز کھانے میں مصروف تھیں اور ساتھ ساتھ موسم سے بھی لطف اندوز ہورہی تھیں، عین اس وقت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے شعابِ مکہ کی طرف نگاہ فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار