

Loading content...
اس وقت رحمت اِلٰہیہ کی مہکتی ہوئی بادِ نسیم چلی جس کی خنکی کا مزہ لے کر درختوں کے پتوں نے تالیاں بجانا شروع کیں، جناب جبرائیل نے بہ فرمانِ اِلٰہی اس نورانی خیمہ کے سامنے تین علم بلند کئے، پوری کائنات کے درختوں اور پودوں کو کلمہ طیبہ پڑھنے کا حکم ہوا، پرندوں نے لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خوش الحانی سے ورد شروع کیا، موسم کی دلنواز ادائوں پر جبال وشعابِ مکہ جھوم اُٹھے، جس وقت یہ دلنواز سحر انگیز ہوا جبال مکہ سے گزر کر مکہ میں داخل ہوئی تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے پاس رئوسائے عرب کی لڑکیاں آئی ہوئی تھیں، ان کو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے فرمایا آج موسم کہتا ہے کہ محل کے اندر بیٹھ جانا ظلم ہے اس لئے سب لڑکیاں چلو محل کے چھت پر بیٹھ کر مناظر فطرت اور اللہ کی رحمت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار