

Loading content...
روح الامین نے اپنے عہد خدمت کو بڑی مستعدی سے نبھایا اور یہ نورانی خیمہ فورا ً آراستہ کیا، اس وقت منظر کچھ اِس طرح ہے کہ ناقہ چلتی آرہی ہے، اس کے گرد حورانِ جنت کی صفیں آراستہ ہیں، غلمان جنت کی وردیاں سجا کر قطاروں میں ناقہ کے ساتھ چل رہے ہیں، ان سب کو تسبیح وتہلیل کا حکم ملا تو ہر شئے نے صلوات کا ورد کرنا شروع کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار