

Loading content...
یہاں اس قبہ نما نورانی خیمہ کی ہئیت ترکیبی بیان کرتا چلوں کہ یہ خیمہ یاقوتِ سرخ کابنا ہوا تھا، اس کی طنابیں سفید رنگ کے موتیوں سے آراستہ تھیں، اور وہ لؤلؤوالمرجان کے ساتھ سجا ہوا تھا، اس کا ہرموتی اتنا شفاف یا ٹرانس پیرنٹ (Transparent) تھا کہ اندرونی ساخت باہر سے نظر آتی تھی، اس نورانی خیمہ کے چار ارکان تھے، ہر رکن کے ساتھ ایک دروازہ تھا، یعنی اس کے چار دروازے تھے، ایک رکن زبرجد سبز کا تھا اور اس کا دروازہ بھی زبر جد سبز کا تھا، دوسرا رکن گلابی یاقوت کا تھا اور اس کا دروازہ بھی گلابی رنگ کے یاقوت کا تھا، تیسر ا رکن خالص سونے کا تھا اور اس کا دروازہ بھی کبریت احمر کا تھا، اور چوتھا رکن سفید آبدار موتیوں کا تھا اس کا دروازہ بھی سفید آبدار موتیوں کا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار