

Loading content...
یہا ں حجفہ کے مقام پر تھوڑی دیر قیام فرمانے کے بعد سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ناقہ کو اُٹھنے کا اشارہ کیا، جناب میسرہ نے سوال کیا کہ آپ اب کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ سروؐرِ کونین رحمت دارین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب میسرہ سے فرمایا کہ اب مکہ آگے ایک آدھ دن کا سفر ہے، گویا آپ کی شہزادی کا سامان خیریت سے پہنچ گیا ہے، اب ہمیں اجازت، ہم اپنی ناقہ صہبا کو تیز چلا کر جلدی جانا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے اپنی شہزادی کو سامان بہ خیریت پہنچنے کی مبارکباد دینا اور ہماری طرف سے سلا م بھی پیش کرنا، اب یہ اونٹ اور سامان آپ کے حوالے، یہ فرما کر اپنی ناقہ صہبا کو ایڑی لگائی اورراہ مکہ پر نظروں سے اوجھل ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار