

Loading content...
حجاز کا علاقہ ہے، بدر سے عسفان کے راستہ پر ایک عظیم الشان تجارتی قافلہ مکہ کی طرف آرہا ہے، لاتعداد اونٹوں پر سامانِ تجارت لد ا ہوا ہے، اونٹوں کے گلے کی گھنٹیاں اور ساتھ بجتے ہوئے مسافرانہ طبل پورے پہاڑی صحرا کو مسحور کررہے ہیں، جب یہ قافلہ حجفہ کے مقام پر پہنچا تو تھوڑی دیر کیلئے رُک گیا تاکہ تھوڑی دیر رکنے کے بعد آگے کا سفر جاری رکھا جائے، یہ حجفہ کا مقام وادی مھیعہ میں ہے اور ظہور اسلام کے بعد اس مقام کو حج کے ایام میں اہل شام ومصر نے میقات یعنی احرام باندھنے کا مقام قرار دیا تھا، اس مقام سے مکہ کی طرف یعنی جنوبی طرف تین عربی میل کے فاصلہ پروہ مشہور مقام ہے جسے خم غدیر کہتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار