

Loading content...
کسی وقت روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روروکر دعائیں مانگتی تھیں کہ آج ہمارا دل بہت زیادہ اُداس ہے، ہمیں کوئی خیر کی خبر سنوائیں، پھر گھر میں تشریف لاتیں، جب دوپہر ہوئی تو روتی ہوئی دوبارہ نانا پاک کے مزار پر آئیں مگر اب ہاتھ جگر پرتھا، مزار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آکر انہوں نے عرض کیا نانا ہمارا دل بہت اداس ہے، ہمیں کوئی خیر کی خبر سنائیں، مزارِ اقدس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظاہر ہوئے، اور روکر فرمایا میری لائق بیٹی اب پاک بھائی کا انتظار نہ کرو، اور ان کے واپس آنے کی اُمیدنہ رکھنا، ہم آپ کے بھائی کو گھوڑے سے اترتا دیکھ کر آرہے ہیں، ہمارے اس لعل کاایک ہاتھ سینہ پرتھا، جگر کا خون سینہ سے جاری تھا، آپ کو آپ کا بھائی بہت بہت سلا م کہتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار