

Loading content...
یہاں ایک معظمہ صلواة اللہ علیہا سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظار میں تھیں جن کا ایک ایک لمحہ صدیوں کی مانند گزر رہا تھا، ایسے ہی مدینہ میں ایک معظمہ صلواة اللہ علیہا سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ کامل شہزادہ علی اکبر علیہ الصلواة والسلام کے انتظار میں تھیں … جب صبح ہوتی گھر کے دروازہ پر بیٹھ جاتی تھیں، پاک بھائی کے انتظار میں سورج غروب ہوجاتا تھا، پاک نانی اور دادی آکر فرماتی تھیںکہ ہماری بیمار بیٹی اب تو سورج غروب ہوگیا ہے، اب تو آپ واپس گھر کے اندر آبیٹھیں، روکر فرماتیں کہ بے شک سورج غروب ہو رہا ہے لیکن میرے سر پر تو دکھوں کی دوپہر ویسے ہی کھڑی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار