

Loading content...
جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا روایت فرماتی ہیں کہ ہمیں یہ بات عجیب نظر آئی کہ شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رہوار سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کے پاک گھر سے ظاہر ہوا، جس وقت وہ نور ازل ہمارے قریب آیا تو ہم نے اسے اپنی آغوش کی زینت بنایا، جس وقت یہ خواب دیکھا تو پھر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا باقی رات سو نہیں سکیں بلکہ باقی ساری رات اپنے سرتاج ومعراج کی یاد میں جاگ کر گزاری، جب صبح ہوئی تو انہوں نے فورا ً اپنے چچا زاد بھائی جناب ورقہ بن نوفل کو بلوایا جس وقت وہ پہنچے تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کچھ اشعار گنگنارہی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار