

Loading content...
(یہ ایک عرفانی مسئلہ ہے اس لئے اس کو ترک کرتاہوں) البتہ یہ ضرور بتانا چاہتاہوں کہ جو انسان اپنے زمانے کے مالک ازل کی زیارت کرنا چاہے تو اس کیلئے ہر زمانے میں اعمالِ رویت ہیں جن کی آداب و شرائط کے ساتھ بجا آوری سے مالک زمان و مکان کی زیارت تقریباً یقینی ہوتی ہے … کیونکہ تصدیق کا ایک بڑا ذریعہ، دنیاوی آلائشوں سے پاک ذریعہ اور سو فیصد یقین فراہم کرنے والا ذریعہ صرف وہ اعمال ہوتے ہیں جن کو اعمال ارتباط وزیارت کہا جاتا ہے اوریہ اعمال روز اول سے لے کر آج تک موجود ہیں، یعنی آج بھی کوئی اپنے زمانے کے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کرنا چاہے تو ایسے اعمال موجود ہیں جن کے ذریعے اپنے منعم ازل عجل اللہ فرجہ الشریف کا شرفِ زیارت نصیب ہوسکتا ہے۔ بعینہ اُس زمانہ میں بھی اعمالِ زیارت موجود تھے اور تشنگان و مشتاقانِ دیدارِ حبیب ان سے مستفیض ہو کر اپنی روحانی پیاس بجھایا کرتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار