

Loading content...
راہب واپس گرجے میں آیا اور گرجا کی چھت پر چڑھ کر بلند آواز سے کہنے لگا کہ اے لوگو یقین کرو یہ عام ذات نہیں ہے، بلکہ جس پاک نبی نے آخری زمانہ میں آنا تھا یہ وہی ہیں، کیونکہ جناب عیسیٰ بھی اسی مقام پر تشریف لے آئے تھے اور انہوں نے اسی جھاڑی کے نیچے قیام فرمایا تھا، انہوں نے فرمایا تھا کہ اس جھاڑی کے نیچے ہمارے سردار کے سوا کوئی بھی آکر نہیں بیٹھے گا، اور جب شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس جھاڑی کے نیچے تشریف رکھیں گے تو یہ سر سبز ہوجائے گی آکر دیکھ لو یہ ہماری قدیم کتب میں لکھا ہوا ہے اور میں نے ان کو پہچان لیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار