

Loading content...
اس راہب کا نام نسطور تھا، اس نے دیکھا کہ ایک خشک اور ٹند منڈ درخت کے نیچے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ڈیرہ لگایا اور وہ سر سبز ہوگیا جس وقت اس نے یہ منظر دیکھا تو فورا ًاپنے گرجے کی چھت سے نیچے آیا اور ہاتھ باندھ کر شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلا، جس وقت یہ قریب آیا تو اس نے آپ کے قدموں کی طرف ہاتھ بڑھایا، جناب خزیمہ نے یہ سمجھا کہ یہ کوئی دھوکہ کررہا ہے اس لئے انہوں نے فورا ً اس راہب کے ہاتھوں پر تلوار رکھ دی اورکہاکہ یہاں سے پیچھے ہٹ جائو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار