

Loading content...
جناب میسرہ سے روایت ہے کہ ہم نے ایک گرجا کے سامنے قیام کیا کیونکہ گرجوں کے نزدیک پانی کا انتظام ہوتا تھا اس لئے عموما ً قافلے گرجوں اور آبادیوں کے نزدیک قیام کرتے تھے، جس وقت ہم گرجا کے باہر خیمہ زن ہوئے تو سب لوگوں سے ایک طرف ہٹ کر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک خشک جھاڑی کے نیچے قیام فرمایا، جس وقت انہوں نے وہاں قیام فرمایا تو وہ جھاڑی جو پہلے خشک تھی فورا ً سر سبز ہوگئی، پھول اور پھل لے آئی اور بڑی سایہ دار ہوگئی، اس وقت گرجا کا راہب یہ منظر دیکھ رہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار