

Loading content...
یہاں اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام جنا ب عباس اور ابوجہل ملعون آگے ہوئے، ان یہودی رئوسانے سب سے کہا کہ آپ جس کی خاطر جنگ کر رہے ہیں یہ ذات دراصل آپ کی بھی دشمن ہے اور ہماری بھی، یہ وہ ذات ہے کہ جنہوں نے آپ کے اور ہمارے دین کا خاتمہ کرنا ہے، جس نے آپ کی اور ہماری عورتوں کو بیوہ کرنا ہے، جس نے آپ کے اور ہمارے بچوں کویتیم کرنا ہے، جس نے آپ کے پتھر کے خدائوں کو نیست ونابود کرنا ہے، آپ کے بڑے بڑے سرداروں کو تہ تیغ کرنا ہے یا یوں سمجھ لیں کہ آپ کو اورہمیں قتل کرنا ہے، اور باقی قبائل کے سارے سرداروں کو اپنے قدموں میں جھکا نا ہے، اس لئے یہ ذات آپ کیلئے بھی خطر ناک ہے اور ہمارے لئے بھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار