

Loading content...
جناب میسرہ سے یہ بھی روایت ہے کہ اس سفر کے دوران احبارِ یہود میں سے ایک حبر ملا جس کا نام سعید بن قطمور تھا، یہ بنی قریظہ کا پراتم یعنی گروبنا ہوا تھا، اس نے اپنے معبد پرسے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اور پہچان لیا، اس کے دل میں دشمنی کی لہرا ٹھی اور اس نے ایک فوری سکیم بنائی، جس کے تحت اس نے سب اہل قافلہ کو اپنے معبد کے اندر آنے کی دعوت دی، دوسری طرف اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ جس وقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دروازہ عبور کرنے لگیں تو نصیب دشمناں ان پر چکی کا پاٹ گر ادینا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار