

Loading content...
وہ بیان کرتے ہیں کہ جس وقت ہم تجارتی قافلہ لے کر روانہ ہوئے تو سابقہ دستور کے مطابق مکہ اور دیگر شہروں کے لوگ بھی اپنا اپنا سامان تجارت اونٹوں پر بار کرکے پہنچ گئے، اس قافلے میں ابوجہل بھی اپنا سامان تجارت لے کر ساتھ تیار ہوگیا، جس وقت قافلہ روانہ ہونے لگا تو اہل قافلہ نے پوچھا کہ اب سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام تو ہمارے ساتھ نہیں جارہے، اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام اور جناب عباس نگران ہیں، مگر ہمارے قافلہ کا امیر کون ہے؟ جناب عباس نے کہا کہ ہمارے قافلہ کا امیر سید العرب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے جن کو مقرر فرمایا ہے وہی ہیں اورکون ہے، سب نے پوچھا وہ کون ہے؟ جناب عباس نے بتایا کہ سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے ہمارا امیر اپنے بھتیجے محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرار دیا ہے، ابوجہل بولا کہ یہ کوئی اچھا شگون نہیں کہ کسی یتیم کو امیر کارواں بنایا جائے، یہ سننے کی دیر تھی کہ اسدالرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام نے عالم غیض وغضب وجلال میں تلوار کا قبضہ اس کے سر پر ایسا مارا کہ وہ ملعون زمین پر جاگرا، اس کے بعد فرمایا کہ ہمارے سارے گھر کے مالک اور سردار کے بارے تم نے گستاخی کرنے کی جرأت کیسے کی ہے؟ یہ دیکھ کر سب لوگ سنبھل گئے اور پھر کسی نے کوئی بات نہیں کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار