

Loading content...
شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ظاہری حیات طیبہ میں دو مرتبہ شام کا سفر اختیار فرمایا، پہلی مرتبہ اس وقت شام کا سفر کیا جب ان کا ظاہری سن مبارک گیارہ سال تھا، اس وقت سید العجم والعرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام ان کو اپنے ساتھ لے گئے تھے، اور راستے میں بحیرہ نامی راہب کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ سفر شام کے دوران یہ ایک گرجا گھر کے قریب سے گزر رہے تھے، یہ گرجا علاقہ شام میں شام کے راستہ کے کنارے واقع تھا، گرجا کی چھت پر ایک راہب کھڑا تھا جو اس قافلہ کو آتا ہوا دیکھ رہا تھا، جس وقت انہوں نے ایک پہاڑی کو عبور کیا تو اس نے گرجا کی چھت پر سے دیکھا کہ اس قافلہ میںکوئی ذات ایسی ہے جسے پہاڑی کے سب پتھر اور اشجار سجدہ کررہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار