

Loading content...
وہ اونٹ اپنا منہ ان کی نعلین سے مس کر رہا تھا اور فصیح عربی میں عرض کررہا تھا کہ میںکتنا خوش نصیب ہوں کہ میر ی پشت کو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا سردار زینت دے گا، اسی لئے تو میں نے آج تک کسی کو اپنی پشت پر قبول ہی نہیں کیا تھا اس کے بعد ناقہ نے کئی نعتیہ اشعار پڑھے، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا جو اپنی ہم جولیوں کے ساتھ یہ منظر دیکھنے میں مصروف تھیں ان کی آنکھوں میں یقین کی چمک پیدا ہوئی، ایک عورت نے کہا کہ واقعی یہ تو کھلا جادو ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار