

Loading content...
جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے پروقار گھوڑے پر سوار ہیں، سمند ناز و انداز سے خراماں خراماں چل رہا ہے، آپ کے دائیں جانب سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کی سواری شاہانہ اندازمیں محو خرام ہے، جو اپنے لعل کو رُخصت کرنے کیلئے ساتھ تشریف لا رہے ہیں، بائیں جانب اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام اپنے کامل ہیبت و جلال کے ساتھ موجود ہیں جن کی کمر مبارک کے ساتھ برق جہندہ تلوار آویزاں ہے، سر پر سنہری خود ہے جس پر سیاہ رنگ کا عمامہ موزوں فرمایا ہوا ہے، یہ دونوں گویا اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باڈی گارڈ (Body Guard) بن کر آرہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار