

Loading content...
جس وقت جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لباس سفر زیب تن فرما کر مکمل تیار ہوگئے تو دروازے پر اسد الرسول چچا جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام نے آواز دی میرے لعل جلدی آئیں، اس وقت تمام مستورات صلواة اللہ علیہن جوان بیٹے کے قریب آ گئیں تاکہ ان کو دعائیں دے کر رُخصت کیا جائے۔ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پالنے والی والدہ صلواة اللہ علیہا کے سامنے جھکے تو انہوں نے آنکھوں پر کنٹرول کرکے لعل کی آمادۂ اظہار ریش مقدس پر بوسہ ثبت فرمایا، پھر ایک ایک پھوپھی نے جوان بیٹے کی پیشانی پر بوسے دیئے اور لاکھوں دعائیں دیں، جس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حصہ کی بہن کو گلے لگایا تو کائنات کی نبضیں رُکنے لگیں، بہن بھائی کی محبت قلبی نے عالمین کے لطیف جذبوں کو چھیڑ ا، اور بہتے ہوئے آنسوئوں میں بھیگی ہوئی دعاؤں کے ساتھ کمسن بہن نے بھائی کو رُخصت کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار