

Loading content...
سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گفتگو فرماکر سفر شام کا آخری پروگرام طے کرکے واپس گھر تشریف لے آئے، یہاں سب اہل خانہ ان کی ضروریاتِ سفر کا سامان تیار کر رہے تھے، پاک پھوپھیاں صلواة اللہ علیہن بھی گھر پاک میں آئی ہوئی تھیں، دل میں تھا کہ آج پہلی مرتبہ ہمارا لعل تجارتی قافلے کا نگران بن کر سفر پر جا رہا ہے ہم ان کو لاکھوں دعائیں دے کر روانہ کریں گے، خدا کرے خیریت سے جلدی واپس آئیں اور اس کی پیشانی پر سہرہ سجاہوا دیکھیں… پالنے والی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا بھی لعل کا سامان تیار کرنے میں مصروف ہیں … حصہ کی بہن صلواة اللہ علیہا ایک طرف بہت خوش ہیں کہ سفر سے واپسی کے بعد میں بھائی کی شادی کی تمام رسمیں ( سگن ) اپنے ہاتھوں سے ادا کروں گی، بھائی کو مہندی بھی لگائوں گی، دوسری طرف دل میں بھائی کی جدائی کا احساس بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار