

Loading content...
جس وقت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس اپنے گھر تشریف لے آئے توان کے جانے کے بعد جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کویقین ہوگیا کہ اللہ جل جلالہ کے نور اول وازل نے جس ذات کی شکل میں آنا ہے وہ یہی شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں مگر پھر بھی وہ مزید یقین چاہتی تھیں اس لئے انہوں نے یہودی احبار میں سے ایک متبحر حبر کو اگلے دن اپنے محل سرا میں یاد فرمایا، جس وقت وہ آیا تو اس وقت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے گھر میں شرفائے عرب کی بہت سی لڑکیاں آئی ہوئی تھیں جو یہ چاہتی تھیں کہ ہم بھی آنے والے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے معلومات حاصل کریں، جس وقت وہ یہودی عالم محل کے اندر آیا تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اس کے سامنے ذکر کیا کہ ہم نے عبرانی کتب میں دیکھا ہے کہ مکہ مکرمہ کی سر زمین کو اللہ جل جلالہ کی کل کی کل رحمت نے آخری نبی کی شکل میں زینت دینا ہے، ہمیں ان کی علامات اور نشانیاں بتائو تاکہ اگر وہ ظاہر ہوں تو ہم ان کو فورا ً پہچان سکیں۔ اس یہودی نے اپنی کتابیں کھولیں اور علامات بیان کرنا شروع کیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار