

Loading content...
اس کنیز نے سرجھکا کر عرض کیا میری مالک صلواة اللہ علیہا ہماری کوئی غفلت نہیں پردہ درست ہے اور یہ نور شمس سما کا نہیں بلکہ شمس الضحیٰ کاہے جو پردوں کو عبور کرکے اپنے پاک چچا کی جبین مبین کے بوسے لے رہا ہے۔ یہ بات سن کر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا بہت حیران ہوئیں۔ سرور کائنات مالک موجودات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محل کے کمرہ میں تشریف لے آئے۔ یہاں پہلی مرتبہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے شہنشاہِ کائنات مالک موجودات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ۔شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے بعد دوبارہ سلسلۂ گفتگو جاری ہوا اور تجارت کے موضوع پر بات شروع ہوئی تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا کہ حسب سابق ہم اپنے سامانِ تجارت کی اُجرت سو اوقیہ (تین کلو گرام ) سونا اور سو اوقیہ چاندی کی شکل میں پیش کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار