

Loading content...
سورج ابھی غروب نہیں ہوا تھا کہ جناب عباس شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ساتھ لے کر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے عالیشان محل کے صدر دروازے میں داخل ہوئے، ان کا صدر دروازہ مغربی طرف تھا اور جس ہال کمرہ میں سب پہلے سے موجود تھے اس کی ایک کھڑ کی مغربی جانب کھلتی تھی، جس وقت کائنات اور اللہ کی رحمت ازلی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مین گیٹ کے اندر قدم رکھا تو ان کی پیشانی سے نور کی ایک کرن نکلی جس نے کھڑکی کا پردہ منور کیا اور پھر کھڑکی کو عبور کرتے ہوئے سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کی پاک پیشانی کا بوسہ جا لیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار