

Loading content...
جناب عباس یہاں سے روانہ ہوئے، ان کو راستہ میں کسی شخص نے بتا یا کہ ہم نے ان کو غارِ حرا کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ہے، یہ گھر نہیں گئے بلکہ غار حرا میں آئے، یہاں آکر دیکھا کہ اللہ کی رحمت ازلی غار کی سنگلاخ زمین کو عرش اِلٰہی سمجھ کر آرام فرما ہے اور ان کے سرہانے ایک سفید رنگ کا اژ دہا اپنا پھن پھیلائے کھڑا ہے۔ ان کو خیال آیا کہ شاید یہ اژدہا ہمارے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان پہنچائے، انہوں نے فورا ً تلوار برآمد کی اور اژ دہا پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا کہ یکایک اس اژ دہا نے خود ان پر حملہ کردیا اور ایسا حملہ کیا کہ ان کو یقین ہوگیا کہ اب ہمارے بچنے کی کوئی امید نہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار