

Loading content...
اس شام سورج غروب ہونے سے دو تین گھنٹے پہلے پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کے افراد جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے محل سرا کے دروازہ پر پہنچے، غلاموں نے اطلاع دی، فورا ً محل کے ہال کمرہ کے درمیان مسند لگوائی گئی اس کے پیچھے ریشمی پردہ آویزاں کیا گیا اور اس پردے کے پیچھے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی مسند آراستہ کی گئی، اس کے بعد خاندان پاک علیہم الصلواة والسلام کے پاک افراد کو اندر بلایا گیا، سید العجم والعرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام مسند پر تشریف فرما ہوئے، انہوں نے سلسلۂ کلام شروع فرمایا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس دفعہ ہماری بجائے ہمارے پاک بھائی کا یتیم بیٹا آپ کے اور ہمارے سامانِ تجارت کا نگران بنے اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس سفر سے واپسی کے بعد ان کی شادی کا اہتمام کریں اور اس دفعہ کی ساری اُجرت ہم ان کو دیں گے تاکہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار