

Loading content...
یہ سن کر باقی لڑکیوں نے قہقہہ لگایا اور معظمہ کونین صلواة اللہ علیہا کے رُخ اقدس پر حیا کی سرخی دوڑگئی، انہوں نے فورا ً ایک کنیز کو اشرفیاں دیں کہ کاہن کے پیش کریں اورانہیں رُخصت کریں، کاہن تو چلا گیا مگر وہ ایسی بات کرگیا جس نے پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کے دل میں ہلچل مچا دی اور کئی سوالات پیدا کر گئی اور ان کو کئی سال پہلے کا دیکھا ہوا خواب اور اس کی تعبیر یاد آگئی جس کی وجہ سے ان کے دل میں آنے والے شہنشاہ کے بار ے میں تفصیلات معلوم کرنے کی جستجو کی شدید خواہش پیدا ہوئی۔ یہ اپنے چچا زاد بھائی جناب ورقہ بن نوفل سے عبرانی تعلیم حاصل کر چکی تھیں اس لئے انہوں نے فورا ً عبرانی کی کئی کتب طلب فرمائیں تاکہ آنے والے شہنشاہ کے بارے مکمل مواد پڑھا جائے کہ ان کی خصوصیات کیا ہوں گی، ان کے فضائل کیا ہوں گے، کیا کیا علامات ہوں گی اور ان کے کیاکیا معجزات ہوں گے؟ انہوں نے اس موضوع پر بہت سی کتابیں دیکھیں اور آنے والے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے ساتھ ان کی محبت شدید ہوتی گئی لیکن ان کے دل میں یہ خواہش تھی کہ کسی طرح ہمیں یہ معلوم ہوسکے کہ وہ کس دن اور کس گھر میں ظہور فرمائیں گے، ان کی شکل وصورت کیسی ہوگی، اور وہ کون ہوں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار