

Loading content...
اُنہوں نے فوراً ایک کنیز کو حکم دیا کہ جلدی جاکر اس کاہن راہب کو بلا لائو۔ وہ کنیز گئی اور کچھ دیر بعد ایک سفید ریش مقدس رُو راہب کو محل کے اندر لے آئی اس شہزادی نے اپنے رُخِ اقدس پر نقاب درست کیا اور ان لڑکیوں کے ایک طرف بیٹھ گئیں، ساری لڑکیوں نے راہب کو خوب پریشان کیا، کچھ دیر بعد راہب نے عرض کیا کہ اے پردہ نشین شہزادی! آپ بھی اپنے بارے میں کچھ دریافت فرمائیں … انہوں نے جواباً فرمایا کہ ہمارا ان باتوں پر یقین نہیں ہے، اس ضعیف راہب نے عرض کیا کہ بی بی دین ابراہیم میں کیا کتب سماوی پر یقین رکھنا جائز نہیں ہے؟ فرمایا ہا ں ان آسمانی واِلہامی کتب پر یقین رکھنا ایمان کا جزو ہے اس نے عرض کیا کہ میں بھی کتب سماوی کا عالم ہوں اور میں جانتا ہوں کہ عنقریب اس سر زمین پر ایک مقدس شہنشاہ ظہور فرمائیں گے جو ایک لاکھ چوالیس ہزار انبیاء کے سردار ہوں گے ( عیسائی عقیدہ کے مطابق انبیاء کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار نہیں بلکہ ایک لاکھ چوالیس ہزار ہے )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار