

Loading content...
سب دوشیزائوں نے اصرار کیا اور عرض کیا کہ اے شہزادی ہم آپ کی دعوت پر آئی ہیں آ پ ہماری یہ بات مان لیں اور راہب کو بلوادیں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم جانتی ہو ہم پردہ کے سخت پابند ہیں اور وہ غیر محرم ہے۔ اس پاک شہزادی کے پہلومیں ایک رئیس زادی بیٹھی ہوئی تھی جس کا نام صاحبان تاریخ نے نفیسہ بنت منیہ لکھا ہے، یہ بنت منیہ اس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کی انتہائی عزیز وچہیتی سہیلی اور بے تکلف دوست تھی، اس نے عرض کیا کہ بی بی آپ پردہ کرلینا مگر ہمیں تو اپنا مستقبل معلوم کرنے دیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار